10 نومبر 2026 - 09:39
1 | امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں نہیں کودنا چاہئے تھا، جنرل مائیکل فلین + ویڈیو

ریٹائرڈ امریکی جنرل مائیکل فلین نے کہا: ہمیں مزید جنگ کے راستے پر گامزن نہیں رہ سکتے / ایران کے خلاف ہماری جنگ سسلی (یا صقلیہ - Sicily) کے خلاف ایتھنز کی جنگ کی مانند ہے جو سمجھتا تھا کہ اس کی ہیبت دیکھ کر سسلی والے ہتھیار ڈالیں گے لیکن وہ جم کر لڑے، ایتھنز کی بحریہ کو نیست و نابود کر دیا اور ایتھنز کی سلطنت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور یہ سلطنت منہدم ہو گئی، یہی صورت حال آج امریکہ کو درپیش ہے۔ / ہمیں ایسے ملک سے نہیں لڑنا چاہئے جس کا رقبہ مغربی یورپ جتنا بڑا ہے اور اس کی آبادی نو کروڑ ہے یہی دو عناصر باعث بنتے ہیں کہ ایک فوجی منصوبہ ساز کہہ دے کہ اس ملک سے لڑنے سے قبل کئی بار سوچ لو۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سبکدوش امریکی جنرل مائیکل فلین (Michael Thomas Flynn) نے کہا:

[ویڈیو کی تفصیل]

ہم مزید مشرق وسطی میں جنگ کے راستے پر گامزن نہیں رہ سکتے۔

ہماری سلطنت کی بساط لپٹ چکی ہے۔

میں تاریخ کا شیدائی ہوں

میں نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ایتھنز امپائر کی تاریخ کا مطالعہ کیا۔

میں نے دیکھا کہ سسلی (یا صقلیہ - Sicily) پر حملہ ایتھنز امپائر کے زوال کا سبب بنا؛ وہی سسلی کی تاریخی بحری جنگ۔

ایتھنز کے 300 چھوٹے بڑے جنگی جہاز تباہ ہو گئے

ایتھنز والے سمجھتے تھے کہ سسلی والے ایتھنز کا نام سن کر ہی میدان ميں فاتح ہوجائیں گے، اور کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئے گی۔

ایران پر امریکی حملہ بھی اسی قسم کا تھا۔

گویا طے یہ تھا کہ پوری قوت سے میدان میں حاضر ہوکر بم پھینکیں گے ان کی قیادت کو قتل کریں گے اور وہ اندر سے بکھر جائیں گے!

لیکن سسلی نے اس زمانے میں ایتھنز کے مقابلے میں ہتھیار نہيں ڈالے اور صحیح سلامت رہا۔ اور وہاں کے لوگوں نے پورک طاقت سے جوابی حملے کئے اور ایتھنز کی پوری بحریہ کو نیست و نابود کر دیا۔

یہ ایتھنز کے سر میں آخری گولی تھی جس نے ایتھنز امپائر کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی اور اس کا تختہ ہی الٹ گیا۔

اس جنگ میں یہ تاریخی شباہت نمایاں ہے۔

میں مؤرخ نہیں ہوں لیکن فوجی تاریخ پڑھ چکا ہو اور جانتا ہوں کہ کونسے مسائل اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ اس سے گہری جنگ ہے اور ہمیں خود اس میں نہیں پھنسانا چاہئے تھا۔ ایران مغربی یورپ جتنا بڑا، 9 کروڑ آبادی والا ملک ہے۔

یہی دو عناصر کافی ہیں کہ ایک فوجی منصوبہ ساز اور مجھ جیسا ایک جرنیل، ان کی بنا پر کہہ دے کہ اس ملک پر حملے کے لئے کئی بار سوچنے کی ضرورت ہے۔

اگر میں صدر کے ساتھ میٹنگ میں حاضر ہوتا تو ضرور کہتا کہ "اس ملک کی طرف زمینی فوج بھیجنے یہ اس جنگ کو جاری رکھنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے، کئی کئی بار سوچ بچار کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha